قونصل جنرل لبرلینڈ کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات‘سانحہ سیالکوٹ کی مذمت

Dec 12, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) قونصل جنرل لبرلینڈ پاکستان کی سری لنکن ہائی کمشنر سے اسلام آباد میں ملاقات سیالکوٹ میں ہونے والے واقعے کی مذمت کی اور حکومت پاکستان سے انصاف کا مطالبہ کیا .تفصیلات کے مطابق پاکستان میں لبرلینڈ کے قونصل جنرل فیصل بٹ اورپریس سیکریٹری رانا علی زوہیب نے پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجیوکراما سے ملاقات کی. ملاقات میں فیصل بٹ نے صدر لبرلینڈ وٹ جڈلیکا اور لبرلینڈ کی عوام کی جانب سے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا.اس موقع پر فیصل بٹ کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں اور مستقبل کے لیے ایک مثال قائم کریں۔
ملاقات

مزیدخبریں