پشاور(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے حاجی نواب علی خان کے والد محترم خدائی خدمتگار عظیم اللہ بابا کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم قومی تحریک کے ایک سرگرم رکن اور سانحہ لیاقت باغ کے عینی شاہد تھے۔ انکا شمار رہبر تحریک خان عبدالولی خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ مرحوم آخری دم تک قومی تحریک کے ساتھ کھڑ ے رہے اور کبھی اپنے نظریئے پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ انکی وفات ان کے اہل خانہ کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کیلئے بھی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان اور پسماندگان کے ساتھ برابر شریک ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
اسفندیار ولی