تحصیل مٹہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Dec 12, 2021 | 22:58

ویب ڈیسک

تحصیل مٹہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق جبکہ بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئیں،ایس ایچ او تھانہ مٹہ رحمت علی خان کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم افراد مصباح الدین کے گھر میں داخل ہوگئے اور اہلخانہ پر اندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مصباح الدین موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی مسماة عظمت اور تیر ہ سالہ بیٹی ثمینہ زخمی ہوگئی،لاش اور زخمیوں کو مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا بعد ازاں زخمی ماں بیٹی کو حالت تشویشناک ہونے کی بناء پر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس نے خاتون کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

مزیدخبریں