اقبال ٹاﺅن میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح، مختصر وقت میں مکمل کیا، محمود الرشید 

Dec 12, 2022


لاہور ( نیوز رپورٹر )وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے عمر بلاک اقبال ٹاو¿ن میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ پر 70 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے اور یہ مختصر ترین مدت میں مکمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پلانٹ کی تکمیل میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماﺅں وقاص امجد اور چوہدری یوسف نے بھر پور محنت کی۔ میاں محمودالرشید نے مزید کہا کہ فلٹریشن پلانٹ سے عمر بلاک اوررضا بلاک کے مکین مستفید ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ٹاو¿ن کو ترقی کے لحاظ سے مثالی بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں سڑکوں، گلیوں اور سیوریج پر 40 سال سے کام نہیں ہوا تھا وہاں اب رضا بلاک، عمر بلاک اور سکندر بلاک کی تمام سڑکیں تعمیر ہوچکی ہیں اور باقی بلاکوں کی ترقیاتی سکیموں پر بھی کام جاری ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپٹ ٹولے نے ملک وقوم کا برا حال کر دیا ہے۔ اب تباہ حال ملکی معیشت کی بحالی کے لیے فوری انتخابات اشد ضروری ہیں۔ انہوں کے کہا کہ نئی حکومت ہی آکر موجودہ عدم استحکام کو دور کرسکتی ہے۔

مزیدخبریں