لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج کل دھڑا دھڑ مقدمات ختم اور بے گناہیاں” ثابت“ ہورہی ہیں۔ ہمارا نظام انصاف سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے کیس کا فیصلہ بھی سنائے۔ 8سال سے غیر جانبدار تفتیش کا فیصلہ بھی نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن نہ تو رات کے اندھیرے میںہوا اور نہ کسی غار میں قتل و غارت ہوئی پولیس نے دن دہاڑے کیمرے کی آنکھ کے سامنے 14نعشیں گرائیں اور لاہور کے پوش علاقہ ماڈل ٹاو¿ن کی گلیاں اور گراو¿نڈ خون سے سرخ کردیے مگر انصاف کے اداروں کو 8سال کے بعد بھی قاتلوں کے سراغ نہیں مل رہے حالانکہ ہم نے ریاست کی مدد کی اور قاتلوں کے چہرے ، نام اور پتے تبوتوں کے ساتھ جمع کروائے مگر 8سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف کی طرف کوئی پیش رفت نہیں ہوہی۔ انہوں نے کہا کہ قتل ایک سنگین جرم ہے مگر مظلوم کو انصاف نہ دینا اس سے بڑ جرم ہے۔
آج کل مقدمات ختم ،بے گناہیاں” ثابت“ ہورہی ہیں، خرم نواز گنڈا پور
Dec 12, 2022