پارٹی رہنما بینظیر کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرینگے، مخدوم احمد محمود

Dec 12, 2022


لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام ڈویژنل ڈسٹرکٹ سٹی تنظیموں سمیت پارٹی الائیڈز ونگز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ مسلم دنیاءاور ایشیاءکی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کے 15وےں یوم شہادت کے موقع پر ان کی ملکی و سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گڑھی خدابخش لاڑکانہ میں بڑے جلسے کے انعقاد کے ذریعے منائے گی۔ پارٹی کی اعلی قیادت نے بے مثال لیڈر بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت کے موقع پر گڑھی خدابخش میں 27 دسمبر کو بڑے جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ 27 دسمبر کے بڑے جلسہ عام سے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت مرکزی و صوبائی رہنما جلسہ عام سے خطاب کرےں گے۔ جنوبی پنجاب پارٹی تنظیموں کے تمام عہدیداران اور کارکن شہید قائد کی قومی سیاسی جمہوری خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنا کر شہید قائد سے اظہار یکجہتی اور دعائیہ تقریب میں شامل ہو کر صدر آصف علی زرداری اور چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن پر کاربند رہنے کے لئے تجدید عہد کرےں گے۔
سموگ سے بچاﺅ کیلئے زیادہ مشروبات
 کا استعمال کریں، ڈاکٹر مسعود اختر 
لاہور(نیوزرپورٹر)سموگ سے بچاوًکیلئے سادہ پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کریں۔ تازہ پھلوں میں کینو، مسمی،مالٹا، سنگترہ ، لیموں وغیرہ کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ ڈرائی فروٹس بھی فائدہ مند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر اور پبلک ہیلتھ کنسلٹنٹ ڈاکٹر مسعود اختر شیخ نے جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام سٹی ہسپتال لاہور میں سموگ پر ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

مزیدخبریں