علماءکرام الحاد ی فکر کاتحقیقاتی رد پیش کریں،راغب حسین نعیمی 

Dec 12, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)د ارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈ اکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ علماءکرام الحاد ی فکر کاتحقیقاتی رد پیش کریں،معاشرے کو تقسیم اور گمراہی سے بچانے کےلئے اہل علم کردار ادا کریں،عصرحاضر میں مسلم معاشروں کو نظریہ الحاد کا فکری چیلنج درپیش ہے ،عصرحاضر میں مسلم معاشروں میں نظریہ الحاد کا فکری چیلنج کہیں ظاہری طور پرا ور کہیں باطنی طور پر موجود ہے ،نیچرلزم ، میٹیلرزم ،ہیومنزم جیسے مختلف ناموں کے ذریعے مسلم جوانوں اور انسانیت کو تیزی سے گمراہ کیا جارہاہے۔اہل علم نظریہ الحاد کا کھلے دل سے مطالعہ کریں اور اسلامی تعلیمات کے تناظر میں اس کا مدلل جواب دیا جائے۔ان خیالات کااظہارا نہوں نے نعیمین ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایوان سرفراز میں اپنے اعزا ز میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میںڈاکٹرحسیب قادری،مفتی انتخاب احمدنوری ،پروفیسر سفارش علی،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،علامہ مشتاق نوری،مفتی عمران حنفی،مفتی شفقت علی یوسفی،علامہ فدا حسین قادری،مفتی عمیراسلم، پروفیسر ہارون علی، مفتی ندیم قمر، مفتی نعیم احمدصابری، علامہ راشدعلی،پروفیسر عابد علی، حافظ اسجد علی ایڈووکیٹ،علامہ عارف حسین،قاری رفیق احمد سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں