حکمران ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں، لیاقت بلوچ 

Dec 12, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ،ریاستی اداروں نے ملک کی سیاست کو مینج کرنے کا راستہ اختیار کر کے محب وطن،دیانت دار قیادت کا راستہ روکا ہے۔آ ج حکمران ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے چائنہ،سعودی عرب،امارات اور عالمی مالیاتی اداروں پرہر شرط پر بھیک مانگنے کے لیے منت سماجت کر رہے ہیں لیکن ہم پر کوئی ملک اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 168 کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری،امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری،جنرل سیکرٹری لاہور خالد احمد بٹ،احمد بلال پی پی 168 سے جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی احمد سلمان بلوچ،جبران بن سلمان بٹ ودیگر بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج پاکستان اپنی تمام تر صلاحیتوں کے باوجود بحران در بحران سے دو چار ہے۔ 

مزیدخبریں