لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر میاں غلام شبیر قادری نے مولانا شاہ احمد نورانی کی یاد میں” افکار نورانی کانفرنس“ٹاﺅن شپ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نورانی نے ساری زندگی اتحاد امت اور اسلام کی سربلندی کا پرچم تھامے رکھا نظام مصطفی کا نفاذ اور مقام مصطفی کا تحفظ ان کی زندگی کا نصب العین تھا۔ انہوں نے کہا مولانا نورانی ایک بیباک نڈر صاحب بصیرت عظیم کردار کے اسلامی لیڈر اور بااصول سیاستدان تھے انہوں نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور مسلمان کی متفقہ تعریف دستور پاکستان میں شامل کروائی. پاکستان کو اسلامی بنانے کے لیے مولانا شاہ احمد نورانی نے تقریبادوسو ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کیں ۔
مولانا نورانی نے اسلام کی سربلندی کا پرچم تھامے رکھا، غلام شبیر قادری
Dec 12, 2022