لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کا تھیلا نایاب ہوچکا ہے۔ شہری یوٹیلٹی سٹور ز کے باہر آٹے کے حصول کے لیے گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومت نے آٹے کی مصنوعی قلت اور اس کی روک تھام کے لیے ہنگامی سطح پر اقدامات نہ کیے تو صورتحال کنٹرول سے باہر ہو جائے گی۔ گندم کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح37سو روپے فی من تک پہنچ گئی ہے، جبکہ آٹا 130روپے فی کلو پر بھی دستیاب نہیں۔ عوام خوار ہو رہے ہیں۔
آٹے کی مصنوعی قلت ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، جاوید قصوری
Dec 12, 2022