فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں نہیں توڑیں گے ،عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں ،بہت جلد ان کے اتحادی انہیں چھوڑ جائیں گے ،اب جتنے چاہیں بیانیے بنا لیں کسی کام نہیں آئیں گے کیونکہ ان کی سیاست ختم ہو رہی ہے ۔