لاہور(نیوزرپورٹر)شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا پہلا کانووکیشن ایوان اقبال لاہور میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 127 گریجویٹس میں ایم بی بی ایس کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ 17 طلباءکو گولڈ میڈلز اور 61 طلباءمیں سلور میڈلز بھی تقسیم کیے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ مرزا ناصر الدین مشہود احمد فیڈرل سپیشل سیکرٹری ہیلتھ بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر صبغہ ذوالفقار چئیرپرسن اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور و پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج، ڈاکٹر اکبر حسین ایڈمنسٹریٹر سمیت پروفیسر معروف عزیز خان پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر کاشف ملک وائس پرنسپل شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم شریک ہوئے۔ اس موقع پر شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس کے سابق چئیرمین اینڈ ڈین، تمام فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔