لاہور(نامہ نگار)ایس پی ڈولفن سکواڈ توقیر نعیم نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی گزشتہ ہفتے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلپ لائن پرموصول1529کالزپر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔سٹاپ اینڈسرچنگ کے دوران240سے زائد موٹرسائیکلوں وگاڑیوں اور2لاکھ98 ہزارسے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 44 ملزمان گرفتارکئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے10موٹرسائیکلیں،19موبائل فون اورہزاروں روپے نقدی برآمدکی گئی۔اسلحہ کےخلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے15 پستول،3 رائفلز، میگزین اورمتعددگولیاں قبضہ میں لی گئیں۔منشیات کیخلاف کارروائی کے دوران7بوتلیں شراب،چرس و ہیروئن برآمد کی گئیں۔ دورانِ پٹرولنگ 26 اشتہاری،37عادی مجرمان گرفتار جبکہ99عدالتی مفروران بھی حراست میں لئے گئے۔دورانِ پٹرولنگ کوائف کی تصدیق نہ ہونے پر28گاڑیاں وموٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ252اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ون ویلنگ میں ملوث22جبکہ پتنگ بازی میں ملوث4،ہوائی فائرنگ و آتش بازی کرنیوالے 2ملزمان گرفتارکئے گئے ہےں۔