لاہور(نامہ نگار)شہرمیں اتور کے روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس پتنگ بازی پر قابو پانے مےں ناکام و بے بس نظر آتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روزپتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی جبکہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں مےں کارروائی کرتے ہوئے 49پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہےں جبکہ پولیس کی جانب سے متعدد پتنگ بازوں سے مک مکا کر کے انہےں چھوڑ دےنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہےں۔شہریوں نے اعلیٰ پولےس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کراےا جائے ،تاکہ اس سے مزےد کسی معصوم شہری کی جان کا ضیاع نہ ہو سکے۔ اس سے قبل متعد دافراد اس قاتل کھیل کی نظر ہو چکے ہیں ۔