ٹھاروشاہ (نامہ نگار) ٹھاروشاہ میں گیس پریشر کمی کی آنکھ مچولی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا مہنگائی کی ماری عوام سردی بڑھتے ہی ایل پی جی گیس اور لکڑیاں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور شہری سماجی رہنماﺅں کا اظہار مذمت تفصیلات کے مطابق ٹھاروشاہ اور گردونواح میں گیس پریشر کی کمی نے عوام سخت تکلیف میں مبتلاءکردیا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے گیس پریشر میں کمی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے شہری اور سماجی رہنماﺅں بابو اسلم فوجی اقبال قریشی و دیگر نے نیشنل پریس کلب پر کہا کی ایک مہنیے سے زائد ہونے کو ہے جو سوئی سدرن گیس کمپنی کی آنکھ مچولی جاری ہے صبح ناشتے کے وقت دوپہر کے کھانا اور رات کا کھانا پکانے کے اوقات میں بھی گیس پریشر میں کمی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے مزید کہا کہ پہلے ہی عوام کی مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے مگر سوئی سدرن گیس کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے شہری اور دیہی عوام مہنگی لکڑیاں اور ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہوگئی ہے مزید کہا کہ ریجن انچارج نوابشاہ کو شکایتیں کرنے کے باوجود کوئی عمل نہیں کیا گیا ہے انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہیکہ فوری طور پر ٹھاروشاہ اور گردونواح میں گیس پریشر کی کمی کو ختم کراکے گیس کی فراہمی بحال کی جائے انجینئر نوشہروفیروز منصور سومرو اور سب ڈویژن ایس ڈی او عامر میمن کے خلاف کاروائی کی جائے
عوام ذہنی مریض