ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) عمران خان سرٹیفائیڈ چور ہے وہ مخالفین کو سیاستدان ہی نہیں سمجھتا اور ان کے سوالوں کے کیا جواب دیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیاء عباس شاہ رضوی نے ٹنڈوالہ یار شہر کے مختلف علاقوں کے دورے اور 55 ویں یوم تاسیس کے جلسے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کی وجہ سے جہاں جہاں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ان سڑکوں کو نئی سرے سے بنائیں گے ہم یہ وعدہ کرتے ہیں کہ جو جو اے ڈی پی میں اسکیمیں ہیں ان کو جون تک مکمل کریں گے کرائسز چاہیے کتنے بھی ہوں تمام اسکیمیں مکمل کریں ٹنڈوالہ یار کے جتنے بھی میگا پروجیکٹ ہیں وہ جلد شروع ہوجائے گے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سے بات ہوئی ہے سول ہسپتال کی مین او پی ڈی اور بچوں کا وارڈ نئیں بلڈنگ کے بجائے شہر میں ہی ہوگی پارٹی قیادت ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل فوری حل کریں پارٹی قیادت نے جو منصب دیا ہے ورکس اینڈ سروسز کا وزیر ہوں صوبے بھر میں سڑکوں کے جال بچھائے گے ہیں جو بہت جلد مکمل ہوجائیںنگے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی طور پر مجھے ٹنڈوالہ یار کی عوام کی خدمت کا موقع دیتے ہوئے ٹنڈوالہ یار کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5 سو سے زائد اسکمیں دی جن میں سے 207 اسکمیں مکلمل کرلی گئی ہیں اور جو باقی ہیں انہیں بھی جلد مکلمل کرلیا جائے گا پیپلز پارٹی نے اپنے 55 سالوں کی جہدوجہد میں بہت بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں پیپلز پارٹی ملک کی وہ واحد پارٹی ہے جس نے اپنے قائدین کی بھی پرواہ نہیں کی اور قائدین نے بھی اپنی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا ہے ہماری جہدوجہد ہمیشہ جاری رہی گئی اور زوالفقار علی بھٹو سے لیکر بی بی شہید کے ہر خواب کی تعبیر پوری کریں گے اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز کا والہانہ استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر حاجی پرویز سموں،سٹی ٹنڈوالہ یار کے صدر آفتاب جونیجو،شائد جعفر قائم خانی و دیگر رہنماو¿ں بھی خطاب کیا یوم تاسیس کے جلسے میں شہریوں تاجروں اور ہر مکاتب فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ صوبائی وزیر سید ضیائ عباس شاہ رضوی نے یوم تاسیس کے جلسے کی تقریب سے خطاب کرنے سے قبل یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا
سید ضیا عباس