خیرپور(نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان شمالی سندھ زون 3 کے امیر پیر محمد علی جان مجددی نقشبندی نے ضلع خیرپور کے دورہ کے موقع پر پی ایس 30 کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم 2023 کے الیکشن سے پہلے پہلے وارڈ سطح تک باڈیز مکمل کرکے اگلے الیکشن میں مخالفین کو حیران کن شکست سے دو چار کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کی خدمت کرنے سے اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے اور انسان کی دعائیں دونوں جہانوں میں بخشش کا ذریعہ بنتی ہے ٹی ایل پی نظام.مصطفی کے فروغ عدل و انصاف اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنے نمائندے ایوان میں بھیج رہی ہے تاکہ اسمبلی سے قانون سازی یے ذریعے عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچاسکیں, اس موقع پرامیر قاری احسان احمد نے پی ایس 30 کی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں پی ایس 30 نشرو اشاعت احمد علی عمرانی , امام ڈنو سہتو شہزاد جراح , آصف داﺅ, مہتاب مظہر رضوی,فدا بھاگت اور دیگر عہدے داروں نے شرکت کی اور ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا,
اگلے الیکشن میں مخالفین کو حیران کن شکست دینگے، رہنما ٹی ایل پی
Dec 12, 2022