سیہون : ترک ہلال احمر کی جانب متاثرین میں راشن تقسیم 


سیہون (نامہ نگار) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (ہلالِ احمر پاکستان) نے ترک ہلال احمر کی تعاون سے ضلع جامشورو تعلقہ سیہون میں سیلاب سے متاثرہ 500 خاندانوں میں نقد گرانٹ اور فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے۔ چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری، پاکستان میں آئی ایف آر سی کے سربراہ پیٹر اوفوف اور پاکستان میں ترک ہلال احمر کے سربراہ ابراہیم کارلوس نے فی خاندان 5000 روپے کی نقد گرانٹ اور 50 کلو جا راشن پیکےج تقسیم کیا۔چیئرمین سردار شاہد لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پاکستان ہلال احمر نے ہزاروں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی ، خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے کوئی دوسری تنظیم نہیں پہنچی اور آخری متاثرین کی مدد تک ہمارا کام جاری رہے گا۔ یہ تیسرا موقع ہے جب ترک ہلال احمر کے تعاون سے سیہون میں امداد تقسیم کی گئی ہے۔ چےئرمین ہلالِ احمر پاکستان نے مزید کہا کہ جرمن ریڈ کراس کی جانب سے پہلے فوڈ پیکجز اور نارویجن ریڈ کراس کی جانب سے نان فوڈ آئٹمز بھی سیہون میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے پاکستان ریڈ کریسنٹ سیہون میں سیلاب سے متاثرہ 2000 سے زائد لوگوں کو روزانہ 15000 گیلن سے زیادہ پینے کا صاف پانی فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان میں آئی ایف آر سی کے سربراہ پیٹر اور دو ترک تاجروں اور ترک ہلال احمر کے رضاکاروں فتح المالی اور تحسین یزان جو کہ سیہون میں منعقد امدادی سامان کی تقسیم کی تقریب میں موجود تھے، انہوں نے پاکستان ریڈ کریسنٹ کی تعریف کی اور کہا کہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جانی چاہئیں۔ پاکستان ہلال احمر کے سیکرٹری جنرل عبید اللہ خان نے ترک عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور سیہون میں کام کرنے والے ہلال احمر کے رضاکاروں کے کام کو سراہا۔پاکستان ہلال احمر سندھ کے صوبائی سیکرٹری کنور وسیم نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے پر ترک ہلال احمر کا شکریہ ادا کیا اوران کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ مزید افراد اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن