بس اڈوں پر لوگوں کی تلاشی ،مشتبہ افراد کو چیک کیا،پولیس جرائم پیشہ کی سرکوبی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، ایس ایس پی 

Dec 12, 2022


میہڑ (نامہ نگار )ایس ایس پی دادو کی سربراہی میں پولیس کا فلیگ مارچ۔ کومبنگ آپریشن، 10 پکٹیں قائم، چیکنگ 10 روپوش اور اشتہاری ملزمان گرفتار۔ ایک اہلکار معطل دوسرا کواٹر گارڈ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میہڑ میں ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادو کی سربراہی میں ڈی ایس پی میہڑ وحید بیگ لاڑک، ڈی ایس پی کے این شاہ، سب ڈویژن میہڑ کے 20 تھانوں میہڑ، فرید آباد، رادہن، تہرڑی محبت، شاہ پنجو سلطان، نوگوٹھہ، شاہ گودڑیو، بھنڈ ماڑی اور دیگر کے ایس ایچ اوز نور مصطفی پٹھان، اصغر شاہ سمیت سی آئی اے انچارج اکبر چنہ اور آر آر ایف کے چست دستوں کے ہمراہ ڈی ایس پی میہڑ کی آفیس سے فلیگ مارچ شروع کیا گیا۔ فلیگ مارچ میہڑ شہر بھر اور گردو نواح سمیت شہر کے مختلف راستوں سے پیدل گشت کرنے کے دوران کومبنگ آپریشن کیا۔ ڈی ایس پی آفیس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ میں سینکڑوں پولیس جوان شامل تھے۔ پولیس پیدل مارچ کے دوران کو مبنگ آپریشن کرتے ہوئے ہوٹلوں، مسافر خانوں، بس اڈوں پے لوگوں کی تلاشی لی متعدد مشتبہ افراد کو چیک بھی کیا گیا۔ اس دوران ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادو نے کہا ہے کہ فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں احساس اور بھی پختہ کرنا ہے کہ دادو پولیس ہر لحاظ سے الرٹ ہے۔ پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ اور حکومتی رٹ کو ہر حال میں برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصروں کی سرکوبی کیلئے پولیس ہر وقت تیار اور متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میہڑ میں امن و امان کے حالات بہتر کرنے کیلئے مزید پولیس نفری سمیت قابل پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم مقرر کی گئی ہے۔ میہڑ کے داخلی اور خارجی راستوں پر 10 ناکہ بندی پوانٹس بھی قائم کی گئی ہیں۔جس سے نتیجہ خیز حاصل ہونے کی امید ہے۔اس ضمن میں عوامی تعاون بھی حوصلا افزائی ہوگا۔ دوسری طرف ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادو کی ہدایات پر میہڑ سمیت ضلعہ بھر کی پولیس نے سماجی برائیوں کے خاتمے اور روپوش و اشتھاری ملزمان کو گرفت میں لانے کیلئے مختلف مقامات پر کاروائی کرکے چھاپے مارکر روپوش اور اشتہاری ملزمان معشوق علی کھوسو، سکندر علی کھوسو، دودو پھنور، منشیات فروش محمد یاسین جمالی،مراد کھوکھر۔غلام مرتضی کھوکھر، فیض محمد مستوئی، عاشق علی ماچھی، قاسم سومرو، اکرم علی سیال سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ پولیس نے ایک کلو سے زائد چرس بھی برآمد کرلیا ہے۔
کومبنگ آپریشن

مزیدخبریں