بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے ملازمین سراپا احتجاج


میرپورخاص (نامہ نگار) بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین کا اپنے حقوق کے لئے سراپا احتجاج اگر فوری طور پر مسائل حل نہ کئے گئے تو اسلام آباد میں احتاج اور کام چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین پچھلے تیرہ سالوں سے اپنے حقوق کے لئے سراپا احتجاج ہیں اس حوالے سے آل پاکستان بی آئی ایس پی ایمپلائز ویلفےئرایسوسی ایشن صوبہ سندھ کے صدر خرم باجوہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر توفیق چنہ کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی پاکستان کے ملازمین گزشتہ تیرہ سالوں سے ایک ہی اسکیل پر کام کررہے ہیں ڈیلی ویجز ملازمین اپنے حقوق کے حصول کے لئے کسی مسیحا کےمنتظر ہیں ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے ملازمین کی کوئی پینشن ہے نہ اور کوئی میڈیکل پالیسی ہے اس کے باوجود موزی مرض کرونا وائرس کی لہر ہو یا سیلاب کی تباہ کاریاں وہ اپنے بچوں اور اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کی کسی حکومت نے ان کی فارسی نہیں کی اور نہ ہی ان کے مسائل کے حل کے لئے کوئی سنجیدہ اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر کےبی آئی ایس پی کے ملازمین اپنےحقوق کے لئے سراپہ احتجاج بنے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر فوری طورپر ملازمین کے مسائل حل نہیں کئے گئے بارہ دسمبر کو بی آئی ایس پی پاکستان کے تمام ملازمین کام چھوڑ ہڑتال کر کے اسلام آباد کا رخ کریں گے اور پارلیمنٹ کے سامنے اپنے حقوق کے حصول کے لئے احتجاج کریں گے اس موقع پر عمران کمہار۔غازی خان ہنگورو۔شعیب قریشی۔نوید قریشی سمیت دیگرملازمین بھی موجود تھے ۔
بےنظیر انکم سپورٹ ملازمین

ای پیپر دی نیشن