روہڑی (نامہ نگار) روہڑی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، چولہے ٹھنڈے ہوگئے، شہری سلنڈر، لکڑیوں اور کوئلے پر کھانا پکانے لگے، گھریلو و کاروباری سرگرمیاں مفلوج،شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق موسم سرماکے آغاز کیساتھ ہی سوئی گیس انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ، بندش کے بعد گیس پریشر کی کمی نے ناصرف گھریلوں بلکہ کاروباری زندگی کو بھی بری طرح مفلوج کر رکھا ہے، لوگ گیس سلنڈر، لکڑیوں اور کوئلوں پر گذرا کرنے پر مجبور دیکھائی دے رے ہیں روہڑی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، گیس پریشر میں کمی، بندش پر روہڑی کے شہری و سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روہڑی اور اسکے گردنواح میں موسم سرما کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے، شہری و سماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،صوبائی وزیر پیٹرولیم معدنی وسائل سمیت سوئی سدرن گیس کمپنی کے بالا حکام سے روہڑی میں سوئی گیس پریشر میں کمی، لوڈشیڈنگ اور مصنوعی بندش کا نوٹس لیکر شہریوں کو پریشانیوں سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
چولہے ٹھنڈے