راولپنڈی(محبوب صابر /جنرل رپورٹر) بے نظیر بھٹو شہید ہسپتا ل راولپنڈی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طاہر رضوی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے صحت کارڈ ایک احسن اقدام ہے اس حوالے سے ہسپتال آنے والے مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، شہریوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ”ب“ فارم وقت پر لازمی بنائیں کیونکہ صحت کارڈ جب استعمال کیا جا تا ہے تو وہ نادرا سے تصدیق ہو تا ہے جہاں پر اگر ب فارم نہ بنا ہو تو شہری مشکل میں پڑ جا تا ہے شناختی کارڈ تو بنا ہو تا ہے لیکن بیوی بچوں کا ریکارڈ نہ ہو تو مسائل پیدا ہوتے ہیں،بچوں کے وارڈ میں اس وقت 220بیڈز موجود ہیں جن کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر رضوی نے کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے بی بی ایچ میں اوسطا " روزانہ 75سے80مریض داخل کئے جاتے ہیں، مختلف ٹیسٹ بھی ہو تے ہیں، انہوں نے کہا کہ نادرا حکام سے کہا ہو اہے کہ وہ بی بی یچ میں اپنی موبائل یونٹ لائیں تاکہ مریضوں کی مشکلات کم ہوں انہوں نے یقین دہانی کرائی جلد ہی موبائل یونٹ آئیگی، بچوں کے وارڈز میں پیڈز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا اب 220پیڈزموجود ہیں، سٹا ف بھی 24گھنٹے شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیتا ہے، ایمر جنسی میں علاج معالجہ کی تمام سہولیات میسر ہیں، ہسپتال آنے والے تمام مریضوں اور ان کے لواحقین کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈاکٹروں کی کمی کو ختم کرنے کیلئے امیدواروں کی درخواستوں پر عمل ہو رہا ہے امید ہے جلد ہی یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
شہری اپنے بچوں کے ”ب“ فارم وقت پر لازمی بنائیں کیونکہ صحت کارڈ جب استعمال کیا جا تا ہے تو وہ نادرا سے تصدیق ہو تا ہے جہاں پر اگر ب فارم نہ بنا ہو تو شہری مشکل میں پڑ جا تا ہے
Dec 12, 2022