راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) گورڈن کالج کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔نجکاری غریب متوسط طبقے کے قابل ذہین طلباکیساتھ تعلیم دشمنی ہیں۔ظہیراحمداعوان گورڈن کالج پنڈی کا تاریخی کالج ہے جس نے عام متوسط طبقے کے قابل ذہین بچوں کو مناسب فیس میں معیاری تعلیم دے کر مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں مقام دلوایا۔ ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی و راہمنا تحریک انصاف نے گورڈن کالج کے اساتذہ طلباء والدین سے ملاقات کرتے ہوئے مزید کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں جہاں تعلیم کو بزنس انڈسٹری بنا دیا گیاوہاں گورڈن کالج گلگت بلتستان سمیت پورے پوٹھوار کے متوسط طبقے کے ذہین قابل طلبہ مناسب فیس میں معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔گورڈن کالج کی پرائیویٹائزیشن نجکاری کے خلاف تحریک میں بھرپور کرادر اداکریں گے۔گورڈن کالج کی پرائیویٹائزیشن نجکاری میں خاموش رہنے والے شہر کے سیاسی نمائندوں کو عوام معاف نہیں کریں گے۔
گورڈن کالج کی پرائیویٹائزیشن نجکاری کے خلاف احتجاجی تحریک بھوک ہڑتالی کیمپ اور سپریم کورٹ میں شہریوں کی طرف سے اپنا کردار ادا کریں گے۔
گورڈن کالج کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں، ظہیراحمداعوان
Dec 12, 2022