راولپنڈی شہر سے ڈیڑھ گھنٹہ کی مسافت کے بعد چکری روڈ پر ہاو¿سنگ سو سائٹی بنائی جا رہی ، مالکان سینکڑوں کنال اراضی رکھنے کے دعویدار

Dec 12, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر )راولپنڈی کے نواحی علاقے چکری روڈ پر واقع نجی ہاو¿سنگ سو سائٹی ایوا لون سٹی نے اپنی چھت ہونے کی خواہش رکھنے والے شہریوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اپنے جال میں پھنسانے لگی ہے، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منظوری کے بغیر ہی پلاٹوں کی بکنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،رپورٹ کے مطابق راولپنڈی شہر سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ کی مسافت کے بعد چکری روڈ کے مقام پر ایک پرائیویٹ ہاو¿سنگ سو سائٹی بنائی جا رہی ہے جہاں پر مالکان نے سینکڑوں کنال اراضی کا مالک ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے پلاٹوں کی خرریداری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،یہاں پر ہر شخص اپنی چھت ہونے کا خواب دیکھتا ہے اورخواہش ہوتی ہے ایک اچھا سا گھر ہو جہاں اہلخانہ کے ساتھ گزر بسر کر سکوں،شہریوں نے ایوالون سٹی میں پلاٹوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہے اور شہری پلاٹ حاصل کرنے کیلئے اپنی جمع پو نجی دے رہے ہیں، لیکن دوسری طرف صورت حال یہ ہے کہ ایوا لون سٹی منظور شدہ نہیں ہے نہ ہی اراضی کے متعلق کوئی جانتا ہے، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ایو لون سٹی منظورہ شدہ نہیں ہے غیر قانونی طور پر اس پر کام کیا جا رہا ہے اور آر ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی سو سائٹیو ں کے خلاف آپریشن کیا جا تا ہے ان کے دفاتر مسمار کرنے کے علاوہ سیل بھی کئے جا تے ہیں۔

مزیدخبریں