راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سرپرست اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہاہے کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے، ہدایت کے سرچشمے، دین کے پناہ گاہ اور شعائر اسلام ہیں، دین اسلام کی اشاعت کا بڑا ذریعہ ہے دینی مدارس اسلام کے تحفظ و ملک اور اسلام کے بقا کے لئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ،دینی مدارس کو اندرونی، بیرونی اور مغربی طاقتوں کے تمام سازشوں کا یہی علما کرام ڈٹ کر ہر محاذ پر مقابلہ کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے علما اکرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مقررین سے خطاب کرتے ہوئے کہاہیکہ دینی مدارس نہ صرف اصطلاح معاشرے کی بنیاد ہے۔بلکہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں بھی بھرپور کردار ادا کرہے ہیں۔علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہاکہ باطل قوتوں سے مسلمانوں کے نوجوانوں پر گمراہی سیلاب کی طرح تیزی آرہی ہے اس طرح گمراہی اور فحاشی سے بچنے کا واحد ذریعہ دینی مدارس سے جوڑ رکھنا ہے
دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے اور ہدایت کے سرچشمے ہیں،ریاض حسین شاہ
Dec 12, 2022