راولپنڈی کے ہسپتالوں میں نزلہ، کھانسی اور بخار کے مریضوں میں اضافہ 

Dec 12, 2022


 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد میں خشک سردی کی لہر اوردرجہ حرارت کم ہونے سے تینوں سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکوں میں سینے کا انفکشن، نزلہ زکام، کھانسی اور بخار کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، چھوٹے بچے اور بزرگ اس کی لیپٹ میں آ رہے ہیں، راولپنڈی کے تینوں بڑے ہسپتالوں ہولی فیملی ہسپتال، بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں او پی ڈی شعبہ بیرونی مریضاں میں روزانہ نزلہ کھانسی بخار اور سینے کے انفکشن میں مبتلا مریضوں کا رش لگا رہتا ہے، ڈاکٹروں کو چیک کراتے وقت یہ مریض ٹھنڈ لگنے کپکپی تاری ہونے اور بخار اور گلہ خراب ہونے کی شکایات کرتے ہیں جن کو ڈاکٹر اینٹی بائیوٹک دوائیوں کے ساتھ ساتھ کھانسی اور بخار کا سیرپ تجویر کرتے ہیں، اس حوالے سے طبی ماہرین ڈاکٹر ایاز حیدر، ڈاکٹر ہمایوں وڑائچ کا کہنا تھا کہ یہ ایکموسمی وائرل ہے، اس وقت سردی بڑھ رہی ہے خشک سردی کی لہر جاری ہے اس دوران بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے،ٹھنڈا پانی استعمال کرنے سے پر ہیز گرم کپڑوں کا ستعمال کیاجائے تاکہ سردی سے محفوظ رہ سکیں۔ 

مزیدخبریں