اسلام آباد (نا مہ نگار)بدعنوانی نے ملکی معیشت کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، کرپشن کی لعنت نے تعمیر وترقی کی راہیں معدوم کر دی ہیں اور عوام کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی میں منصفانہ انداز سے آگے بڑھنے کے مواقع مسدود ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین نے کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پچہتر سال میں ملک پر حکومت کرنے والوں نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے بلکہ ایسا ماحول پیدا کر دیا گیا ہے جس سے پاکستانی معاشرے میں کرپشن کے لیے قبولیت کے جذبات پروان چڑھ چکے ہیں ۔ ملک میں کرپشن سے کھربوں روپے لوٹنے والے ہی قانوں ساز اداروں میں بیٹھے احتساب کے خلاف قانوں سازیاں کر رہے ہیں ۔
45سالہ شخص اغواء
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)45سالہ شخص اغواءہو گیاتھانہ نون کو اسداللہ شاہد نے بتایا کہ سری نگر ہائی وے پر نامعلوم افراد نے 45سالہ والد محمد شاہد کو اغواءکرلیاپولےس نے تلاش شروع کردی۔