اسلام آباد(نا مہ نگار)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں گذشتہ روز منعقدہ مزاحیہ مشاعرے میں شعرا نے کلام پیش کیا۔مشاعرے کا انعقاد یونیورسٹی میں جاری ایکسٹراویگنزا کے سلسلے میں جامعہ کے ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے گراونڈ میں کیا گیا تھا ، صدارت معروف شاعر انور مسعود نے کی ، ڈاکٹر انعام الحق جاوید اور خالد مسعود ،سید سلمان گیلانی، بدر منیر اور عزیز فیصل نے کلام پیش کیا۔قبل ازیں، صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے مشاعرے کے آغاز کی باقاعدہ اجازت دیتے ہوئے اس کی شروعات کا اعلان کیا، نظامت ڈاکٹر حمیرا اشفاق نے کی۔ محفل میں جامعہ کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر ڈاکٹر عامر طاسین سمیت جامعہ کے نائب صدور، ڈینز، ڈی جیز، مشیران طلبا و طالبات،پرووسٹس، اساتذہ، افسران و ملازمین اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اختتام پر کلیہ زبان و ادب کی ڈین ڈاکٹر نجیبہ عارف نے شکریہ ادا کیا۔
پرنسپل پروفیسر جاوید اقبال مغل نے دیان احمد خلجی اور شعبہ انگریزی کے اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے خاص طور پر پروفیسر منظر ظفر کاظمی کی لگن کو سراہا۔
اسلامی یونیورسٹی میںمزاحیہ محفل مشاعرہ
Dec 12, 2022