اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن و مسلم لیگ(ن) ٹریڈرزونگ اسلام آباد کے صدر جمشید اخترشیخ کی اسلام آباد میں زیر صدارت اجلاس میں ڈیلی میل اخبار کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگنے پر اظہارتشکرکیاگیا اورشریف فیملی کے خلاف ہونے والے سیاسی انتقام کا ایک اور باب بند ہونے پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے شریف فیملی کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ سابق نالائق حکمران ٹولے کی نااہلی اور غیرسنجیدگی کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہوا جس پر قابو پانے کیلئے قائد نوازشریف کی قیادت میں کام جاری ہے، قائد نوازشریف کی وطن واپسی سے عمران نیازی کی نام نہاد مقبولیت کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی،سابق وزیراعظم نوازشریف بہت جلد پاکستان کے غیور عوام کے درمیان ہونگے ،کارکنان اپنے قائد کے بھرپور استقبال کی تیاریاں شروع کردیں۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے اقتدار میںآ تے ہی ملک کو تجربات او ر اپوزیشن میں سیاستی انتشار کی بھینٹ چڑھایا،وہ اور اُن کے حواری ملک کی بنیادیں ہلانے کی سیاست کررہے ہیں۔
،عمران نیازی چاہتے ہیں انتخابی میدان میں کوئی ان کے مدمقابل نہ ہو،ادارے آئین وقانون کے مطابق کردار ادا کرنے کی بجائے ان کی کامیابی کیلئے کردارادا کریں۔مسلم لیگی رہنما جمشید اخترشیخ نے مزید کہاکہ عمران نیازی کی تو شروع دن سے ہی یہی کوشش ہے کہ پاکستان کسی نہ کسی طرح ڈیفالٹ کرجائے ،یہ ملک اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ڈیفالٹ نہیں ہوگا ۔
نوازشریف بہت جلد پاکستان کے غیور عوام کے درمیان ہونگے،جمشید اخترشیخ
Dec 12, 2022