اسلام آباد (وقائع نگار) سی ڈی اے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس گذشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں سیکٹر H-17 سوسائٹیوں کے خلاف رٹ پٹیشن نمبر3320/22 اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمل در آمد کرنے کے لیے پلانگ، بی سی ایس انوائرنمنٹ کو ہدایات جاری کی بلخصوص ڈی جی انفورسمنٹ کو ہائی کورٹ کے احکامات کو یقینی بنانے بارے خصوصی ٹاسک دیا۔ اجلاس کی روشنی میں ممبر پلانگ کی سربراہی میں ایک میگا آپریشن کا انعقاد کیا۔اس آپریشن میں ڈی جی و ڈائریکٹر اور پولیس ریزرو نے بھر پور حصہ لیا۔دن 11:30 بجے ممبر پلانگ سی ڈی اے کی نگرانی میں بھاری مشینری کے ساتھ اپریشن کا آغاز کیا اس اپریشن میں زمر ،عمار، چنار اور براق سوسائٹیوں کے تقریباً 200 پلاٹوں کی ڈی پی سی اور درجنوں مکانات اور چاردیواریاں گرا کر 4000 کنال زمین واگزار کر لی گئی۔اس موقع پر ممبر پلانگ کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی اسی طرح عدالت کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا اور سی ڈی اے کی زمین کا دفاع جاری رہے گا، سیکٹر I-14/2 میں ڈی جی انفورسمنٹ کی سربرائی اور قیادت میں مجسٹریٹ سی ڈی اے کے ساتھ بھاری مشینری کی مدد سے 300فٹ کی سڑک پر تعمیراتی کام شروع کراکر قبضہ ناکام بنا دیا گیا۔
میگا آپریشن میں ڈی جی و ڈائریکٹر اور پولیس ریزرو نے حصہ لیا،عدالت کے احکامات پر من و عن عمل،سی ڈی اے کی زمین کا دفاع جاری رہے گا، ممبر پلانگ
Dec 12, 2022