متاثرین پور شاہاں کے آئینی حقوق کےلئے جدو جہد کرینگے،تنویر عباسی

Dec 12, 2022


اسلام آباد (وقائع نگار ) اہلیان نور پور شاہاں ماڈل ولیج سکیم پر عمل درآمد نہ ہونے سے بے پناہ مشکلات کا شکار ہیں، ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 05 نور پور شاہاں کے عوام دوست گروپ کے امیدوار برائے چیئرمین تنویر حسین عباسی نے اپنے مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 55 سال پہلے نور پور شاہاں کی 18 ہزار کنال اراضی اوسطاً 285 روپے فی کنال کے حساب سے سی ڈی اے نے ایکوائر کی تھی مگر آج تک متاثرین کو ماڈل ولیج کی طرز پر پلاٹ الاٹ نہیں کیے گئے۔ اور نہ ہی ماڈل ولیج کی سکیم پر عملدرآمد کیا گیا۔ تنویر عباسی نے کہا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں سے پہلے زمین چھینی گئی اور پھر اب تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے اقتدار میں اسلام آباد کے شہریوں کے ملازمت کے کوٹے میں 50 فیصد کمی کر کے روزگار کے مواقع سے بھی محروم کردیا ہے ۔ ا±نہوں نے کہا کہ عوام دوست گروپ حالیہ بلدیاتی اِنتخابات میں کامیابی حاصل کر کے متاثرین اور دیگر مقامی آبادی کے آئینی حقوق کے لئے جدو جہد کرے گا، چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی متاثرین اسلام آباد راجہ جمیل احمد عباسی نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد زونگ کا حکومت کو ازسرنو جائزہ لینا چاہیے۔ وائس چیئرمین یونین کونسل نور پور شاہاں چوہدری نعیم احمد گجر نے کہا کہ نور پور شاہاں کے لیے بنیادی سہولیات پر پابندی اور سہولیات کا فقدان افسوسناک ہے۔
، ماضی کی سیاسی جماعتوں نے نور پور شاہاں کے مسائل سے چشم پوشی کی ہے۔ اور اب علاقے کے عوام خود جدوجہد کے لئے تیار ہو رہے ہیں اور اپنے حقوق کے لئے تمام آئینی اور قانونی اقدامات کریں گے۔

مزیدخبریں