شارجہ‘ بغیر اجازت خاتون کی  تصویر استعمال کرنے پر سٹوڈیو  مالک کو 20 ہزار درہم جرمانہ

شارجہ (این این آئی) بغیر اجازت خاتون کی تصویر استعمال کرنے پر سٹوڈیو مالک کو 20 ہزار درہم (12 لاکھ 24 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب خاتون نے ایک فوٹو سٹوڈیو کے مالک پر الزام عائد کیا کہ سٹوڈیو مالک نے اس کی تصویر بغیر اجازت سوشل میڈیا پر اپنے سٹوڈیو کے فرنٹ پیج کے لیے استعمال کی۔ خاتون نے عدالت سے رجوع کیا ہے، بعدازاں شارجہ کی عدالت کی جانب سے سٹوڈیو مالک پر 20 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن