روم (اے پی پی)اٹلی نے بحیرہ روم میں ریسکیو کیے گئے دو جہازوں پر سوار 500 سے زیادہ تارکین وطن کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ۔عرب نیوزکے مطابق غیرسرکاری تنظیم ڈاکٹرز وِد آٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کے جہاز جیو بیرنٹس شپ پر 248حاملہ خواتین سمیت پانچ سو سے زیادہ تارکین وطن کو اطالوی حکام نے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ۔ ڈاکٹرز وِد آٹ بارڈرز نے اٹلی کی جانب سے تارکین وطن کو اجازت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو جنوبی ساحل کی بندرگاہ پورٹ آف سیلیرونو پر پہنچنے میں 24 گھنٹے لگیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک المناک حادثے کا سامنے کرنے کے بعد ایک محفوظ مقام پر پہنچنا تارکین وطن کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔