الخلیل میں جھڑپوں کے دوران فلسطینی زخمی، رام اللہ سے شہری گرفتار

غرب اردن(این این آئی)غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال میں بیت امر قصبے میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ ادھر رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے ایک شہری کو گرفتار کر لیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے بیت امر کے داخلی راستے کو آہنی گیٹ لگا کر بند کر دیا اور ایک شہری کے جنازے کو جانے سے روک دیا۔اس کے علاوہ اسرائیلی قابض فوج نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گائوں النبی صالح میں جھڑپوں کے دوران ایک شہری کو گرفتار کر لیا۔سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی جھڑپیں گائوں کے داخلی راستے پر شروع ہوئیں، جس کے دوران قابض فورسزنے جوانوں پر ربڑ کی کوٹیڈ دھاتی گولیاں اور صوتی اور گیس بم برسائے، جس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔اسی ذرائع نے مزید کہا کہ قابض فوج نے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض افواج نے ہفتے کی شام کو مراکش کی قومی ٹیم کے قطر 2022 ورلڈ کپ میں گولڈن اسکوائر کے لیے کوالیفائی کرنے کا جشن منا رہے تھے۔ فلسطینی شہری اس جشن کیلیے باب العامود کے علاقے میں جمع ہوئے۔قابض پولیس اور اس کے مسلح دستوں نے شہریوں پر حملہ کیا، زبردستی جشن  کو روکنے کی کوشش کی اور باب العامود کے اطراف میں صلاح الدین اسٹریٹ تک ان کا تعاقب کیا۔سینکڑوں لوگ مراکش کی ٹیم کی پرتگالی حریف ٹیم کے خلاف فتح اور ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا جشن منانے نکلے اور انہوں نے مراکش کے جھنڈے اور مراکش کی ٹیم کی تصاویر اٹھائیں اور مراکش کا جھنڈا بھی لہرایا۔

ای پیپر دی نیشن