لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکری رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ پوری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری صاف شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔ شہباز شریف کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑ چکی ہے۔ گزشتہ روز پارٹی رہنما عقیل احمد صدیقی اور چوہدری کامران عباس کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ڈیلی میل کیس میں میں جرمانہ ادا کیا۔ ڈیلی میل کیس کے حوالے سے نون لیگ کا پروپیگنڈا اصل حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے جس کے بعد ڈیلی میل کے صحافی نے اصل حقائق سے پردہ اٹھا کر نون لیگی درباریوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف ٹولہ لوٹ مار کرنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتے۔