اسلام آباد(نا مہ نگار)قازقستان کے پارلیمانی وفد کی قازقستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین زوکا نووچ کوشا نوف یرلان کی سربراہی میں اسلام آباد آ مد،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ممبران قومی اسمبلی کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا ۔وفد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے ۔پاک -قازقستان دوطرفہ سفارتی تعلقات کی 30تاریخ میں قازقستان ایوان زیریں کے کسی بھی چیرمین کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے ۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا برادر ملک قازقستان کے پارلیمانی کا اسلام آباد میں استقبال کر کے دلی خوشی ہوئی، پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ قازقستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین کے اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ حالیہ دورے سے دوطرفہ پارلیمانی تعلقات مذید مستحکم ہوں گے ۔