سیالکوٹ‘ سری لنکن مینجر کے قتل میں سزا بھگتنے والا دوران حراست ہلاک


سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کے قتل میں ملوث سزا بھگتنے والا ملزم دوران حراست ہلاک ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کی مقامی فیکٹری میں بطور منیجر کام کرنے والے سری لنکن شہری کے قتل میں ملوث اگوکی موماں کلاں کا رہائشی نوجوان راشد لطیف بھی شامل تھا جس کو خصوصی عدالت نے دو سال کی سزا سنائی تھی۔ نوجوان دوران حراست جیل میں بیمار ہوا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بحق ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ موماں کلاں میں ادا کر دی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن