پنجاب احساس راشن پروگرام آٹومیٹ‘ تمام مصدقہ سٹورز پر شروع ہو گیا: ثانیہ نشتر


لاہور (نیوز رپورٹر) احساس راشن پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پنجاب احساس راشن پروگرام وفاق کے مقابلے میں پنجاب میں مکمل طور پر آٹومیٹ ہے۔ پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز 8 دسمبر 2022ء کو پنجاب کے تمام 52 CSD سٹور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے تمام اضلاع میں تصدیق شدہ کریانہ سٹورز پر شروع ہو گیا ہے۔ پنجاب کے 80 لاکھ خاندان اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ اس پروگرام کا مقصد اس بڑھتی ہوئی مہنگائی میں کم آمدنی والے افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے سماجی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت اہل خاندانوں کو آٹا، گھی، تیل اور دالوں پر 2000 روپے کی سبسڈی ملے گی اور وہ ان تمام ضرویات کی اشیاء پر 40 فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن