راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کے منہ سے کرپشن پر بھاشن ایک عجیب بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن مرتضیٰ کی گفتگو سے محسوس ہوتا ہے کہ زرداری اور پیپلز پارٹی سیاسی ولی اور پرہیزگار ہیں۔ کرپشن کے حوالے سے یہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اسکے حواریوں نے کرپشن سے پورے ملک میں تباہی بربادی پیدا کی اور حسن مرتضیٰ دوبارہ سے چند ہفتوں کی وزارت کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستانی قوم فوری اور فری الیکشنز کے مطالبے پر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔اگر الیکشنز ہوتے ہیں تو حسن مرتضیٰ اور پیپلز پارٹی کے حصے میں صرف چھان بورا ہی آئے گا۔ حسن مرتضیٰ چنیوٹ کی گلیوں میں جگتیں اور لطیفے سناتے نظر آئیں گے۔
پارلیمانی لیڈر پی پی کے منہ سے کرپشن پر بھاشن عجیب بات ،فیاض چوہان
Dec 12, 2022