کراچی(نیٹ نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 7 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف ائی اے کے مطابق مسافر بطور سی مین ملازمت کی غرض سے کولمبیا کا سفر کرنے کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔ترجمان نے مزید کہا مسافروں کی جانب سے پیش سفری دستاویزات جعلی نکلیں، جس کی بنیاد پر انہیں آف لوڈ کر دیا گیا۔
کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر کولمبیا جانے والے 7 مسافر آف لوڈ
Dec 12, 2022