ظفروال‘ دلہن کا انکار‘ بارات آنے پر لڑکی والوں نے دروازے بند کر دیئے


ظفروال (نامہ نگار) دولہا سہرا پہن کر بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچا تو دلہن کے اہلخانہ نے دروازے بند کر دئیے۔ دلہن کی جانب سے انکار پر دولہا اور اہلخانہ آبدیدہ ہو گئے۔ دولہا نے اپنے ہاتھوں پر دلہن کے نام کی مہندی بھی لگا رکھی تھی۔ سرحدی گاؤں لوہارہ کا رہائشی خاور علی سج سنور کے سہرا پہن کر بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچا تو دلہن (ع) اور اُس کے اہلخانہ نے بارات کے لیے دروازے بند کر دئیے۔ جہاں دولہا کے ہاتھوں پر لگی مہندی اور دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے اور دولہا سمیت اہلخانہ آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے پولیس کو بلوا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا کی جانب سے تحریری درخواست آنے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن