اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن کا کہنا ہے کہ مارگلہ ہلز کا ٹریل 6 بند کر کے لیپرڈ پریزرویشن پارک بنایا ہے، اس زون میں کیمرہ ٹریپس کی مدد سے 9 تیندوں کی نشاندہی کی گئی ہے وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے مارگلہ نیشنل پارک میں قائم لیپرڈ پریزرویشن زون کا دورہ کیاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ تیندوں کے تحفظ اور لوگوں کی حفاظت کے لیے صرف گائیڈڈ ٹورز کی اجازت ہے انہوں نے کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، اس نیشنل پارک کا شمار محفوظ علاقوں میں ہوتا ہے شیری رحمن کا کہنا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک جانوروں، پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کا قدرتی مسکن ہے، یہ پاکستان کے لیے مثبت خبر اور بڑی کامیابی ہے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے نیشنل پارکس میں 12 فیصد اضافہ کیا ہے، ہمیں قدرتی جنگلی حیات کو ان کے مسکن واپس دینے ہوں گے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگلی حیات، قدرتی ماحولیات اور نیشنل پارک کی بحالی ہم سب کی ذمے داری ہے