لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس منعقدہوا، پنجاب کابینہ کے اجلاس میں گریٹر تھل کینال معاہدے پرایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ساتھ دستخط نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا اور وفاقی حکومت کے رویے کی شدید مذمت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے دوبارہ معاہدے کرنے کی صورت میں لاگت 2گنا سے زیادہ بڑھ جائے گی۔ وفاقی حکومت نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک سے معاہدہ نہ کر کے نہ صرف پنجاب بلکہ ملک کے سا تھ دشمنی کامظاہرہ کیاگیا ہے۔ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ وفاقی حکومت پنجاب کے کسانوں کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ گریٹر تھل کینال کا معاہدہ ہوتا تو کسانوں کو پانی ملتا اورگندم میں خودکفیل ہوتے جس سے گندم امپورٹ نہ کرنا پڑتی۔گریٹر تھل کینال معاہدے میں وفاقی حکومت نے اپنا شیئر نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اپنے حق کیلئے آخری حد تک جائے گی۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے بارے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ1997ءکی دفعہ19(1)کے تحت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے قیام کے بارے میں سابقہ فیصلے کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ کی فاسٹ ٹریک لانچنگ کی اصولی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے لوکل گورنمنٹ، انرجی اور انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کو اشتراک کار کی ہدایت کی۔ کابینہ نے فیصل آباد میں جرنلسٹ ہاو¿سنگ سوسائٹی کے لئے گرانٹ ان ایڈ اور ون مین انکوائری ٹربیونل جسٹس (ر) شبر رضا رضوی کو واجبات کی ادائیگی کی منظوری دی۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صحافی کالونی لاہورکا 17سالہ دیرینہ مسئلہ حل کر دیا۔ بی بلاک کے متاثرین کومتبادل پلاٹس الاٹ کر دیئے۔ وزیراعلیٰ آفس میں بی بلاک کے 84 متاثرین کو متبادل پلاٹس دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے بی بلاک کے متاثرین کو پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹر دئیے۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایسے متاثرین کو جن کے پلاٹس پر تعمیرات ہو چکی تھیں ان کو صحافی کالونی میں پلاٹس دئیے گئے ہیں۔ بی بلاک متاثرین کو صحافی کالونی میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹس الاٹ کیے گئے ہیں اور بی بلاک کے متاثرین کا 17 سالہ دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں گندم کی ریلیز پالیسی اور کوٹے کے اجراء کا ازسرنو جائزہ لیا گیا، گندم کے موجود ذخائر اورضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران لاہور، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو زرعی صوبہ ہونے کے ناطے گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، حکومت پنجاب نے ایک ماہ کے دوران موثر حکمت عملی سے گندم کی مد میں 55 ارب روپے بچائے ہیں، مالیاتی نظم وضبط کے نفاذ سے مزید 2 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی۔
پرویزالٰہی