نواز شریف سے بیرسٹر امجد ملک کی ملاقات ،موجودہ صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال


لندن /مانچسٹر(این ای آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سربراہ محمد نوازشریف نے جلد وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ دو تہائی اکثریت حاصل کرےگی۔لندن میں قائد مسلم لیگ( ن) اور تین دفعہ پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے چیف کوآرڈینیٹر انٹر نیشنل آفیئر مسلم لیگ(ن )بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات کی جس میں نواز شریف کی وطن واپسی اور ملک کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیر اعظم نے گزشتہ دور حکومت میں گرتی ہوئی معاشی صورتحال بارے اپنی تشویش اور جلد وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے دوپہر کا کھانا بھی ساتھ کھایا۔ میاں نواز شریف نے حس مزاح ، برجستگی اور اشعار کا بھرپور استعمال کیا۔بیرسٹر امجد ملک کے مطابق نواز شریف ملک کے فکر مند ہیں یہ پاکستان کیلئے نیک شگون ہے۔
نوازشریف ملاقات

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...