فٹبال ورلڈ کپ‘فرانس انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا 



لاہور(سپورٹس رپورٹر)قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ۔ چوتھے اور آخری میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔ فرانس سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ انگلینڈ کو خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنا ہوگا۔البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری کو ارٹر فائنل میں فرانس کی جانب سے اورلین ٹشومینی نے 17 ویں منٹ میں پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اس برتری کو 54 ویں منٹ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے پنالٹی پر گول کرکے برابر کر دیا۔میچ کے دوسرے ہاف میں فرانس کے اولیوئیر گیروڈنے 78 ویں منٹ میں گول کرکے فرانس کو دوبارہ برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔فٹ بال ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، ٹیموں نے سیمی فائنل کی تیاری شروع کردی ہے۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل کل منگل کو ارجنٹائن اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بدھ کو مراکش کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس سے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...