لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور سندھ سپورٹس بورڈ کے تعاون سے بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ آج سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ملک بھر سے تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ تیرہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز ، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، گرلز بوائز انڈر 12، گرلز بوائز انڈر 10، سپیشل چیلڈ، سینئر ڈبلز 45 پلس، سینئر ڈبلز 60 پلس اور اوپن میڈیا کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔
پری کوالیفائینگ مقابلے 12 دسمبر کو اور مین رائونڈ 13 دسمبر سے شروع ہو نگے۔ کوارٹر فائنل 16دسمبر کو، سیمی فائنل مقابلے 17 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 18 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 18 دسمبر کو شام تین بجے ہوگی۔
بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپین شپ آج سے اسلام آباد میں شروع
Dec 12, 2022