سرا ئے سدھو‘ٹاٹے پور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی جمہوری عمل کی روانی نہیں رکنے دے گی،”بیساکھیاں“ چھن جانے سے فتنہ خان بے دست و پا ہو چکے، سہاریوں کی بجائے عوامی قوت آنا سیکھنا ہو گا، عمران نیازی ”ہمت“ ہار چکے ہیں، پنجاب، کے پی کے اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، عمران نیازی عملاََ شکست تسلیم کر چکے،ناکامی کا اعتراف کرنے میں ہچکچاہٹ کاشکار ہیں،ملک کو انتشار میں مبتلا کئے رکھنے کی سیاست دم توڑ چکی۔ حکومت ہرصو رت قوم کو ریلیف فراہم کریں گی،پنجاب کا سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوچکا،ان خیالا ت کا اظہار پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی، سابق صو بائی وزیر مخدوم سید علی حیدر گیلانی نے صوبائی رہنما ٹکٹ ہو لڈرPP204 ملک ناہیدعبا س جٹ دھرالہ، ملک نویدعبا س دھرالہ، مہر رمضا ن، اظہرعلی بھنگوسے ملاقات کے دوران کیا دریں اثناءسید علی موسیٰ گیلانی کا اپنے انتخابی حلقہ این اے 157 کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ وفات پا جانے والوں کے گھروں میں جاکر الگ الگ فاتحہ خوانی اور مغفرت کے لیے دعا کی پارٹی ورکروں اور عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں۔ علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ حلقہ این اے 157 کی عوام نے ہمیشہ محبتوں سے نوازا ہے ضمنی الیکشن میں ساتھ دینے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ ان کے ہمراہ سابق ایم پی اے ملک محمد ارشد بھی موجود تھے۔