ملتان(خصوصی رپورٹر)بدلتا موسم کم قوت مدافعت والوں کے لیے بیماریوں کا باعث بن گیا ہے۔ جس کے باعث دمہ، چیسٹ انفیکشن، کھانسی اور نزلہ زکام کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔بدلتے موسم کی بیماریوں کے باعث نشتر ہسپتال، شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال ،چلڈرن کمپلیکس کی او پی ڈی کے باہر روزانہ کی بنیاد پر لمبی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق سردی کے موسم کی ذرا سی تبدیلی قوت مدافعت میں کمی کے حامل افراد کے لیے بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں۔ایسے ٹھنڈے بدلتے موسم کے دوران طبی ماہرین نے عوام کو ٹھنڈے اور غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے گریز کامشورہ دیتے ہوئے قہوہ اور سوپ کے استعمال کو بہتر ین قرار دیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق موجودہ موسم میں خشکی کے باعث بچوں اور بزرگ شہریوں کو دمے کی شکایت بڑھ جاتی ہے جس کے لیے خاص احتیاط ضروری ہے۔