ملتان(نیوز رپورٹر) ویمن یونیورسٹی کے شعبہ انگلش کےزیر اہتمام انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نمل اسلام آباد کے ڈاکٹر منتظر مہدی مہمان خصوصی تھے جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ،ڈاکٹر ارشد علی، چیئرپرسن شعبہ انگریزی ڈاکٹر میمونہ خان ، پروفیسر ڈاکٹر اللہ داد یونیورسٹی آف اوکاڑہ، ڈاکٹر سلیم خان رجسٹرار ویمن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر قمر رباب نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر منتظر مہدی نے تدریسی و تحقیق کے مختلف پہلوو¿ں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی چیئرپرسن شعبہ انگلش ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا کے ساتھ اب کلاسز رومز کے مسائل بھی تبدیل ہوگئے ہیں طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی ذمےداریاں بھی بڑھ گئی ہیں ہمیں جدید تقاضوں کے مطالبق اپنے تدریسی عمل کو تبدیل کرناہوگا۔
تدریسی عمل کو جدید تقاضوں کے مطابق بناناہو گا‘ ڈاکٹر میمونہ
Dec 12, 2022