جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن خانیوال کے زیر اہتمام ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر 140 دس آر کے گورنمنٹ ہائی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خانیوال صہیب عمران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سید محمود نبی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری محمد سلیم بھٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خانیوال زنانہ میڈم راحیلہ جمیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس بہاولپور بورڈ راو¿ عمر حیات ڈپٹی ڈی او جہانیاں فاروق سلیم، خالد خان ارشد علی قریشی ملک امیر حسین،عابد حسین سیال، ظہور حسین بھٹی بھی ہمراہ تھے،اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلباء اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں انعامات میڈلز شیلڈز تقسیم کی گئیں۔